ڈاکوﺅ ں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ،زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

ڈاکوﺅ ں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ،زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                              لاہور ( کرائم سیل) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کے دوران ڈاکوﺅں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات ،موبائل فونز ،موٹرسائیکلوں ،گاڑیوں اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کر دیا۔ شا ہدرہ چھٹہ پارک میں دو ڈاکوﺅں نے سید محسن سے 11ہزار کی نقدی اور مو بائل چھین کے مزاحمت پر اسے پسٹل کے بٹ مار زخمی کر دیا - نشتر کالونی کوٹ ودھاواسنگھ کے رہائشی شکیل کے گھر سے چار ڈاکو دو لاکھ کی نقدی زیورات ،ہربنس پو رہ میں واقع یو ٹیلٹی سٹور سے 12ہزار،فیکٹری ایریا غازی رود پر واقع باہو المو نیم سے تین ڈاکو ایک لاکھ،با غبانپو رہ گل بہار ٹاﺅن میں واقع بیکری سے 62ہزاراور شاد باغ چوک ناخدا میں واقع احسان کی دکان سے دو ڈاکو 10ہزار،نشتر کالونی میں واقع عظیم کی دکان سے 80ہزار گلشن راوی اے بلاک میں واقع طیب کی دکان سے 30ہزار کی نقدی اور قیمتی سامان چھین لیاگیا جبکہ سندر بحریہ ٹاﺅن کے رہا ئشی رانا اعظم کے گھر سے ساڑھے 20لاکھ شاہدرہ ٹاﺅن بھٹو کالونی کے رہا ئشی فیاض کے گھر سے 13لاکھ اور فیصل ٹاﺅن ایم بلاک کے رہا ئشی قیصر کے گھر سے چور 6لاکھ کی نقدی زیورات اور قیمتی سامان لے گئے ،اسلام پورہ سنت نگر میں شہباز اور ان کی فیملی سے پولیس نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکلوں پر سوار چار ڈاکوﺅںنے دو لاکھ ،سنت نگر میں ہی چار ڈاکوﺅں نے وقاص سے ایک لاکھ اور اسلام پورہ میں ہی سیشن کورٹ کے قریب دو ڈاکوﺅں نے عقیل سے بیس ہزار ، مغل پورہ مچھلی والا چوک میں افرازسے76ہزار ، ڈیفنس بی جی بلاک میں حسن ایاز اور اس کی فیملی سے چالیس ہزار ، غازی آباد ، تاج پورہ میں زاہد رفیق سے بیس ہزار شمالی چھاﺅ نی فیصل ٹاﺅن میں عمران ، فیصل ٹاﺅن مولانا شوکت علی روڈ سے طارق ، شاد باغ بیری والا چوک میں وقار سے موٹرسائیکلیں،موبائل اور نقدی چھین لی ۔ جبکہ با دامی باغ سے شکیل،شادباغ سے احسان،وھدت کالونی سے حامد،ٹاﺅن شپ سے محمود،ڈیفنس سے اسحاق،اور نو اں کوٹ سے شہباز کی مو ٹر سا ئیکلیں اور گلشن اقبال سے بلال،اقبال ٹاﺅن سے ادریس،ستو کتلہ سے نجم،اور نواب ٹاﺅن سے غفار کی گاڑیاں چوری کر لیں گئیں-

مزید :

علاقائی -