تحریک انصاف آزادی مارچ کے اختتام پر عمران خان کی قیادت میں فیصلہ کن پر امن دھرنا دیگی

تحریک انصاف آزادی مارچ کے اختتام پر عمران خان کی قیادت میں فیصلہ کن پر امن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(شہزاد ملک) پاکستان تحریک انصاف 14اگست کو اسلام آباد پہنچ کر آزادی مارچ کے جلسے کے اختتام پر چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں غیر معینہ مدت کے لئے فیصلہ کن پر امن دھرنا دے گی لیکن ۔ذرائع کے مطابق اس غیر معینہ مدت کے پر امن دھرنے کا اعلان چیرمین تحریک انصاف عمران خان آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کریں گے گزشتہ روز انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کارکنوں کو ان ڈائریکٹ ’’ ٹیسٹ میچ‘‘ کا جملہ کہتے ہوئے جو کہ کم از کم پانچ دن کا میچ ہوتا ہے کے لئے تیار رہنے کا کہتے ہوئے کارکنوں کو غیر محسوس طریقے سے ایک پر امن دھرنے کے لئے تیار رہنے کا حکم دیدیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اپنے 14اگست کے آزادی مارچ کو ہر حال میں منطقی انجام تک پہنچانا چاہتی ہے اور اس مقصد کے لئے وہ اب فیصلہ کن جدوجہد پر اتر آئی ہے اور تحریک انصاف کے قائدین نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ بار بار کے جلسوں میں حکومت کو تاریخ دینے کی بجائے ایک ہی مرتبہ اپنی تحریک کو انجام تک پہنچایا جائے جس کے لئے پارٹی کی کور کمیٹی نے اتفاق رائے سے یہ فیصلہ کیا کہ ہمیں آزادی مارچ کے اختتام کے بعد اسلام آباد میں ایک پر امن دھرنا دینا چاہئے اور یہ دھرنا تب جاری رکھنا چاہئے جب تک ہمارے مطالبات کو تسلیم نہیں کر لیا جاتا اور حکومت کو کوئی بھی ٹائم دینے کی بجائے اب رزلٹ حاصل کیا جائے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چودہ اگست سے قبل پر امن دھرنے کے فیصلے کو ظاہر نہیں کیا جائے گا اور خاموشی کے ساتھ اس آپشن کو عین وقت پر استعمال کیا جائے گا اور اگر کارکنوں کے اسلام آباد پہنچنے پر پابندی عائد کی گئی تو پھر یہ مارچ اور پر امن دھرنا اضلاع کی سطح پر کئے جائیں گے

مزید :

صفحہ اول -