شاہدرہ ، پولیس مقا بلے میں ڈاکو سمیت 3راہگیر گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے

شاہدرہ ، پولیس مقا بلے میں ڈاکو سمیت 3راہگیر گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                   لاہور(کرائم سیل)شاہدرہ ٹاﺅن میں پولیس اور ڈاکوﺅں کے درمیان پولیس مقابلے میںایک ڈاکو سمیت تین راہگیر گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے ،جبکہ ایک ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ریسکیو ٹیموں نے تمام زخمیوں کو قریبہ ہسپتال میں منتقل کر دیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔پولیس کے مطابق شاہدرہ ٹاﺅن انڈر پاس کے قریب دو ڈاکو ناکہ لگا کر لوٹ مار کر رہے تھے کہ محابظوں کا وہا ں سے گزر ہوا جس پر محافظوںاور ڈاکوﺅں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا۔فائرنگ کے تبادلے کے دوران عمران نامی ڈاکو گولی لگنے سے زخمی ہو گیا جو کہ مال پورہ بند روڈ شفیق آباد کا رہائشی بتایا جاتا ہے اس کے علاوہ تین راہگیر عرفان ،ساجد اور عثمان کو بھی گولیاں لگیں۔جبکہ دوسرا ڈاکو جس کا نام شہزاد بتایا جاتا ہے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ریسکیو ٹیموں نے تمام زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔زخمی ڈاکو سے تفتیش کے دوران مزید اہم معلومات حاصل ہونے کا امکان ہے۔

مزید :

علاقائی -