آپریشن کے دوران متعدد مشکوک افراد گرفتار،تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا

آپریشن کے دوران متعدد مشکوک افراد گرفتار،تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( کرائم سیل)شہر میں شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا سرچ آپریشن کے دوران متعدد مشکوک افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گرفتار ہونے والوں میں اکثریٹ افغان مہاجرین کی بتائی جاتی ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر پولیس نے بادامی باغ ،شاہدرہ سرکل ،نواب ٹاؤن،انار کلی شیرا کوٹ صابو بابو انٹر چینج ،برکی اور اسکے گردو نواح میں سرچ آپریشن کے دوران تیس سے زائد مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ہے جن کے پاس کوائف موجود نہیں ہیں اور وہ غیر قانونی طور پر رہائش پزیر تھے پولیس نے شہر میں جمعہ ا لوادع کے روز بھی سکیورٹی ہائی الرٹ کردی تھی بازاروں بارونق مقامات پر سکیورٹی سخت کردی گئی ۔

مزید :

علاقائی -