جناح ہسپتال کے پارکنگ سٹینڈز چوری کی موٹر سائیکلوں کا گڑھ بن گئے

جناح ہسپتال کے پارکنگ سٹینڈز چوری کی موٹر سائیکلوں کا گڑھ بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل)جناح ہسپتال کے پارکنگ اسٹینڈز چوری کی موٹر سائیکلوں کا گڑھ بن گئے سٹینڈ انتظامیہ کی ملی بھگت سے پارکنگ سٹینڈز میں چوری کی موٹر سائیکلیں \"باحفاظت\"کھڑی رہتی ہیں اور بعد ازاں چور معاملہ ٹھنڈا ہونے پر نکال کر لے جاتے ہیں اس حوالے سے متاثرہ افراد امجد،اسلم اور نعیم نے پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی موٹر سائیکلیں شہر کے مختلف علاقوں سے چوری ہوئی تھیں جن کی تلاش کے لیے انہوں نے تھانہ میں رپوٹ کرنے کے ساتھ ساتھ خود بھی تلاش کرنے کی کوشش کی جس پر انہیں ان کی موٹر سائیکلیں جناح ہسپتال کے پارکنگ سٹینڈ میں پارک ملیں اس حوالے سے انہوں نے پارکنگ سٹینڈ کے ٹھیکیدار عمران سے بات کی لیکن اس نے موٹر سائیکلیں دینے سے انکار کر دیا یہاں تک کہ ہمارے پاس موٹر سائیکلوں کے کاغذات بھی تھے۔جس پر پو لیس چوکی گئے لیکن پولیس کے ساتھ واپسی تک پارکنگ سے ہماری موٹر سائیکلیں غائب کر دی گئی تھیں۔پولیس کے اعلی حکام سے اپیل ہے کہ اس حوالے سے کارروائی عمل میں لائی جائے۔اس حوالے سے پارکنگ سٹینڈ کے ٹھیکیدار عمران سے بات کی گئی تو اس نے بتایا کہ چوری کی موٹر سائیکلیں کھڑی ہونے والی بات میں کوئی حقیقت نہیں ہے اور نہ ہی سٹینڈ سے موٹر سائیکلیں چوری کروانے میں عملہ ملوث ہے۔

مزید :

علاقائی -