ڈیرہ اسماعیل،سڑک کنارے نصب بارودی مواد کے دھماکے سے 2 افراد جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل،سڑک کنارے نصب بارودی مواد کے دھماکے سے 2 افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان (آئی این پی ) ڈیرہ اسماعیل کی تحصیل کولاچی میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد کے دھماکے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے ۔جمعہ کو پولیس کے مطابق دو موٹرسائیکل سوار تاجر عمران اور مجید کولاچی سے لونی جارہے تھے کہ سڑک کنارے نصب بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا جس سے دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سڑک کنارے نصب بارودی مواد تخریب کاری کیلئے نصب کیا گیا تھا مگر جاں بحق افراد اس کا نشانہ بن گئے۔

مزید :

علاقائی -