ریلوے کے تمام اعلیٰ افسروں کی اضافی چھٹیوںکی درخواست مسترد

ریلوے کے تمام اعلیٰ افسروں کی اضافی چھٹیوںکی درخواست مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( سٹاف رپورٹر) عید الفطر کے موقع پر سیکورٹی خدشات کے باعث تمام ایڈیشنل جنرل منیجر اور ڈی ایس صاحبان کو لاہور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ جنرل منیجر اپریشنز انجم پرویز کی طرف سے جاری مراسلہ میں سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ عید الفطر کے موقع پر تمام ایڈیشنل جنرل منیجر ز اور ڈی ایس صاحبان اور ان کا سٹاف لاہور میں ہی رہیں۔ واضح رہے کہ یہ احکامات عید کے موقع پر سکیورٹی خدشات کے باعث دئیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ پردیس عید منانے کے لیے جانے والے ریلوے ملازمین کی عید کے موقع پر اضافی چھٹیوں کی بھی درخواستیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

مزید :

علاقائی -