10سالہ تبسم کے علاج کیلئے سپیشل میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جا رہا ہے،سلمان رفیق

10سالہ تبسم کے علاج کیلئے سپیشل میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جا رہا ہے،سلمان رفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب کے مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ وزیر اعلی محمد شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق 10 سالہ تبسم شہزاد کو آج ہی علاج کے لئے گجرات سے لاہور منتقل کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بچے کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات مہیا کی جائیں گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عزیز بھٹی شہید ہسپتا ل گجرات میں زیر علاج دونوں بازوؤں سے محروم کئے جانے والے 10 سالہ تبسم شہزاد کی عیادت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بچے کو جناح ہسپتال لاہور میں شفٹ کیا جائے گا جبکہ سینئر ڈاکٹرز پر مشتمل سپیشل میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جا رہا ہے جس میں دیگر ہسپتالوں کے سینئر ڈاکٹرز کو بھی شامل کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ سپیشل میڈیکل بورڈ بچے کا علاج معالجہ کرے گا جبکہ وہ خود اور سیکرٹری ہیلتھ بھی تبسم شہزاد کے علاج معالجے کی خصوصی طو رپر نگرانی کریں گے ۔
سلما ن رفیق

مزید :

صفحہ آخر -