وفاقی دارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا

وفاقی دارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (وقائع نگار) وفاقی دارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ۔کراچی میں میں بونداباندی جبکہ لاہور میں بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا۔محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران راولپنڈی ، اسلام آباد ، لاہور ، گوجرانوالہ ، سرگودھا ، ساہیوال ، فیصل آباد ڈویژن ، کشمیر اور خیبر پختونخوا میں اکثر مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی ، ٹھٹھہ ، بدین ، حیدرآباد ، میرپور خاص ، تھر، سکھر ، لاڑکانہ ، جیکب آباد اور عمرکوٹ میں مطلع ابرآلود رہا اور ہلکی بارش ہوئی ۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران راولپنڈی ، اسلام آباد ، لاہور ، گوجرانوالہ ، سرگودھا ، ساہیوال ، فیصل آباد ڈویژن ، کشمیر اور خیبر پختونخوا میں اکثر مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ ملتان ، بہاولپور ، ڈیرہ غازی خان ڈویژن ، گلگت بلتستان ، ژوب اور قلات ڈویژن میں کہیں کہیں تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
 بارش

مزید :

صفحہ آخر -