تحریک انصاف نے لانگ مارچ نتیجہ خیز بنانے کی پلاننگ شروع کردی

تحریک انصاف نے لانگ مارچ نتیجہ خیز بنانے کی پلاننگ شروع کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف نے لانگ مارچ کو نتیجہ خیز بنانے کی پلاننگ شروع کردی ہے۔ پنجاب کی تنظیم نے ایک لاکھ موٹرسائیکل سواروں کو آزادی مارچ کے قافلے میں شریک کروانے کا ٹارگٹ بنا لیا ہے جبکہ پنجاب قیادت نے عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ لاہور سے لانگ مارچ کی قیادت کریں۔اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ عمران خان نے پارٹی عہدیداروں کو عید کے فوری بعد مارچ کی تیاری کی ہدایت کر دی ہے۔ اس مارچ میں شرکت کے لیے سندھ اور بلوچستان کے قافلے 12 اگست کو روانہ ہوں گے۔ جنوبی پنجاب کے قافلے 13 اگست کو روانہ ہوں گے۔ آزادی مارچ کے شرکاء14 اگست کی صبح لاہور سے براستہ جی ٹی روڈ روانہ ہوںگے لاہور،مریدکے، کامونکی، گوجرانوالہ، گجرات، لالہ موسیٰ، کھاریاں ، سمیت دیگر شہروں میں بڑے استقبال کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ پنجاب میں آزادی مارچ کے شرکاء کے استقبال کے لیے جی ٹی روڈ پر ہر 20 کلومیٹر بعد استقبالی کیمپ لگائے جارہے ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری نے بتایا کہ لانگ مارچ کے انتظامات کو حتمی شکل کور کمیٹی کے اجلاس میں دی جائے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -