جوڈیشل ٹربیونل کیخلاف بیانات کے حوالے سے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست مسترد

جوڈیشل ٹربیونل کیخلاف بیانات کے حوالے سے عمران خان اور شاہ محمود قریشی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور نائب صدر شاہ محمود قریشی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پہلی سماعت پر ہی مسترد کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس انوار الحق نے کاشف سلیمانی کی درخواست پر سماعت شروع کی تو عدالت نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ وہ کس قانون کے تحت سمجھتے ہیں کہ ان کی درخواست قابل سماعت ہے، درخواست گزار کاشف سلیمانی ایڈووکیٹ عدالت کو مطمئن نہ کر سکے جس پر عدالت نے سماعت مسترد کردی، درخواست گزار کا موقف تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن جوڈیشل ٹربیونل کیخلاف بیان بغاوت کے زمرے میں آتا ہے۔

مزید :

علاقائی -