زرداری کاپاکستانی نژاد امریکی پائلٹ حارث سلیمان اوران کے والد بابر سلیمان کی وفات پراظہارافسوس

زرداری کاپاکستانی نژاد امریکی پائلٹ حارث سلیمان اوران کے والد بابر سلیمان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے 17 سالہ پاکستانی نژاد امریکی پائلٹ حارث سلیمان اور ان کے والد بابر سلیمان کی وفات پر شدید دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ حارث سلیمان اور ان کے والد بابر سلیمان کا ہوائی جہاز ہوائی سے کیلیفورنیا جاتے ہوئے سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔ حارث سلیمان اپنے ایک انجن کے جہاز میں تیس دنوں کے اندر پوری دنیا کا چکر لگارہے تھے تاکہ پاکستان میں غریب نوجوانوں کی تعلیم کے لئے رقم اکٹھا کر سکیں۔ سابق صدر نے کہا کہ حارث سلیمان نے اپنے والد کے ساتھ ایک عظیم مقصد کا بیڑہ اٹھایا تھا کہ غریب بچوں کی تعلیم کے لئے رقم اکٹھی کریں۔ آصف علی زرداری نے حارث سلیمان اور ان کے والد کے لئے اعلیٰ درجات اور غمزدہ خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔
اظہارافسوس

مزید :

صفحہ آخر -