مختلف شہروں میں بارش کے باوجود بجلی کا بدترین بحران جاری ، عبادت میں بھی مشکلات

مختلف شہروں میں بارش کے باوجود بجلی کا بدترین بحران جاری ، عبادت میں بھی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                      لاہور(کامرس رپورٹر)ملک کے کئی شہروں میں قدرت کی جانب سے ابر کرم کے باوجود ملک میں بجلی کا بدترین بحران جاری رہا ۔ جمعةالوداع اور شب قدر کے اجتماعات کے موقع پر بھی مسلسل بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری رہی جس کی وجہ سے رات کے موقع پر بجلی کا متبادل انتظامات نہ رکھنے والی مساجد میں لوگوں کو شب قدر کی عبادات میں مشکل پیش آئی ۔ بار بار لوڈ شیڈنگ کے باعث گھروں میں بھی خواتین یک سوئی سے عبادات نہیں کر سکیں ۔ بجلی کی پیداوار میں کمی کے باعث شارٹ فال ایک بار پھر سات ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر گیا جس سے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ۔ گزشتہ روز بھی این ٹی ڈی سی کا سسٹم اوور لوڈ ہی رہا جس کے باعث کئی گرڈ ٹرپ کر گئے ۔ گزشتہ روز شہروں میں اٹھارہ گھٹنے اور دیہی علاقوں میں بائیس بائیس گھٹنے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔ بجلی کی پیداوار میں کمی کا سارا لوڈ دیہی علاقوں پر ڈال دیا ۔ دیہی علاقوں میں ایک گھٹنے بعد چار چار گھنٹے تک کی بھی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔ شام کو لیسکو سمیت تمام ڈسکوز نے اپنے سسٹم کو اوور لوڈ سے بچانے کے لئے کئی فیڈرز بند کر دیئے ۔ جس سے ان علاقوں میں دو سے تین گھنٹے تک بجلی کی بندش رہی ۔ انرجی مینجمنٹ سیل کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی مجموعی ڈیمانڈ 20940 میگا واٹ جبکہ پیداوار 12630 میگا واٹ رہی طلب و رسد میں 8310 میگا واٹ کا فرق رہا
بد ترین بحران

مزید :

صفحہ آخر -