شہبازشریف کا بہاولپور میں لڑکی پر تشدد اور ناک کاٹنے کے واقعہ کا نوٹس،ملزمان کی گرفتاری کا حکم

شہبازشریف کا بہاولپور میں لڑکی پر تشدد اور ناک کاٹنے کے واقعہ کا نوٹس،ملزمان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بہاولپور میں لڑکی پر تشدد اور ناک کاٹنے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ زخمی لڑکی کو ہسپتال میں علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں اور ملزمان کو فی الفور گرفتار کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

مزید :

صفحہ آخر -