آصف علی زرداری آج اپنی 59ویں سالگرہ امریکہ میں منائیں گے

آصف علی زرداری آج اپنی 59ویں سالگرہ امریکہ میں منائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری آج 26جولائی کو اپنی 59ویں سالگرہ امریکہ میں منائیں گے ۔ پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں ان کی سالگرہ کی تقریبات منعقد کی جائیں گی اور انہیں بھرپور خراج تحسین پیش کرنے کے لئے سیمینارز منعقد کئے جائیں گے ۔ صوبائی دارلحکومت لاہور میں پی پی زون 154اور سیکرٹری اطلاعات لاہور فیصل میر لاہور پریس کلب میں ایک سیمینار منعقد کریں گے جس کا عنوان ” آصف علی زرداری جمہوریت کو بچانے والے “ ہیں اس کی صدارت لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی کریں گی جبکہ مہمان خصوصی جنرل سیکرٹری پنجاب تنویر اشرف کائرہ ہوں گے اور فیصل میر سمیت دیگر راہنما اس سیمینار سے خطاب کریں گے ۔سیمینار کے بعد پریس کلب کے باہر پی پی زون 154اور سیکرٹری اطلاعات لاہور فیصل میر کے ساتھ کارکنان اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا کر آصف علی زرداری کے ساتھ اظہار ےکجہتی کا مظاہرہ بھی کریں گے ۔
 آصف علی زرداری

مزید :

صفحہ آخر -