اے 320 ایئربس کا نیا طیارہ قومی ائیر لائن میں شامل کر لیا گیا

اے 320 ایئربس کا نیا طیارہ قومی ائیر لائن میں شامل کر لیا گیا
اے 320 ایئربس کا نیا طیارہ قومی ائیر لائن میں شامل کر لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )قومی ایئرلائن کے بیڑے میں دوسرا نیا اے320ایئربس طیارہ شامل کر لیا گیا ہے ، چیئرمین پی آئی اے محمد علی گردیزی کا کہنا تھاکہ ایئرلائن کی بحالی وزیر اعظم نواز شریف اور مشیر ہوا بازی شجاعت عظیم کے ویژن کے مطابق ہو رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق نیا طیارہ شامل کرنے کی تقریب بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی آئی اے محمد علی گردیزی نے کہا کہ یہ دوسرا طیارہ ہے جو چھ سال کی لیز پر لیا گیا ، تیسرا اے 320 طیارہ ستمبر میں آئےگا۔ انہوں نے کہا قومی ایئرلائن کے پاس اس وقت نو777 اور 6 اے ٹی آر طیارے ہیں۔ پانچ اے ٹی آر سمیت مزید جہاز لیے جائیں گے، حج آپریشن کے بعد 747 طیارے گراﺅنڈ کر دیئے جائیں گے۔ محمد علی گردیزی کا کہنا تھا پی آئی اے کے طیارے پرانے ہونے کی وجہ سے بجٹ کا 56 فیصد فیول اور 17 فیصد ملازمین پر خرچ ہوتا ہے، وزیر اعظم نواز شریف اور مشیر ہوا بازی کیپٹن ریٹائرڈ شجاعت عظیم کے ویژن کے مطابق قومی ایئرلائن کی بحالی کا عمل جاری ہے۔

مزید :

اسلام آباد -