کراچی : 24 گھنٹوں میں دوسرا بڑا بریک ڈاﺅن، بجلی صبح سے پھر غائب

کراچی : 24 گھنٹوں میں دوسرا بڑا بریک ڈاﺅن، بجلی صبح سے پھر غائب
کراچی : 24 گھنٹوں میں دوسرا بڑا بریک ڈاﺅن، بجلی صبح سے پھر غائب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (ما نیٹر نگ ڈیسک )شہر قائد میں بجلی کا دوسرا بڑا بریک ڈاﺅن پیدا ہوگیا ، کل شام 12 گھنٹے کے بعد بحال کی گئی بجلی آج سحری کے بعد پھر سے چلی گئی، صدر، ڈیفنس،کلفٹن ، گلشن اقبال، لانڈھی اور کیماڑی سمیت کئی علاقے تا حال بجلی سے محروم ہیں۔تفصیلات کے مطابق صوبا ئی دارلحکومت کے مختلف علاقوں میں بجلی کا شدید بحران جاری ہے اور عوام بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے بلبلا اٹھے ہیں ۔شہر میں گزشتہ روز سے پیدا ہو نے والا بجلی کا شدید بحران ختم ہو نے کے بجائے شدت اختیار کر تا جارہا ہے اور تازہ ترین اطلاعات کے مطابق شہر کا بیشتر حصہ بجلی سے محروم ہے۔ متاثرہ علاقوں میں صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، ریلوے کالونی ؛ ڈیفنس کلفٹن قیوم آباد ، ،سلطان آباد، کینٹ،کیماڑی،لانڈھی ،کورنگی،ملیر قائد آباد، گلستان جوہر، نارتھ کراچی اور اطراف کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ بجلی کی طویل بندش کے باعث عوام کو سخت پریشانی کا سامنا ہے جبکہ کے الیکٹرک کا عملہ درست معلومات فراہم نہیں کر رہا ہے ۔

مزید :

کراچی -