رائےونڈآپریشن : اوکاڑہ، پاکپتن کے مکینوں کا دہشت گرد کی تدفین سے انکار

رائےونڈآپریشن : اوکاڑہ، پاکپتن کے مکینوں کا دہشت گرد کی تدفین سے انکار
رائےونڈآپریشن : اوکاڑہ، پاکپتن کے مکینوں کا دہشت گرد کی تدفین سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پاکپتن،اوکاڑہ (ما نیٹرنگ ڈیسک )پاکپتن اوراوکاڑہ کے لو گوں نے رائے ونڈ آپریشن میں مارے جا نے والے دہشت گرد ذوالفقار کی لاش دفنانے کی اجازت نہ دیتے ہوئے اعلان کر دیا ہے کہ ان کاکسی دہشت گرد سے کو ئی تعلق نہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے گاﺅں ملکہ ہانس 57 ایس پی کے لوگوں نے رائے ونڈ آپریشن میں مارے گئے دہشت گرد ذوالفقار کی لاش دفنانے کی اجازت نہ دی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور ڈی پی او پاکپتن شاہنواز سندھیلا نے صورتحال کا نوٹس لے لیا۔پاکپتن میں اہل علاقہ کی طرف سے تدفین کی اجازت نہ ملنے پر لواحقین مقتول کے سسرال اوکاڑہ میں لاش لے گئے جہاں  دہشت گرد ذوالفقار کی لاش کو اس کے ماموں نے قصبہ 23 فور ایل میں تدفین سے روک دیا،ورثاءلاش دفنانے کے لئے اوکاڑہ کے گاﺅں21/4۔ایل میں بھی گئے لیکن وہاں کے لو گوں نے بھی لاش دفنانے نہ دی ۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ اُن کا کسی دہشت گرد سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی کسی عسکریت پسند کی لاش کو اپنے قبرستان میں دفن  ہونے دیں گے جس کے بعد پولیس کی نگرانی میں دہشت گرد کی لاش دوبارہ پاکپتن روانہ کر دی گئی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -