سٹیج اداکارہ آفر ین خان کافیس بک ہیک ہو گیا

سٹیج اداکارہ آفر ین خان کافیس بک ہیک ہو گیا
سٹیج اداکارہ آفر ین خان کافیس بک ہیک ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک) سٹیج اداکارہ آفر ین خان کاہیکر نے فیس بک ایڈ ریس اور فین پیج ہیک کر لیاجبکہ ہیکر نے ادکارہ سے بحالی کیلئے25ہزار روپے مانگ لئے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت میں سٹیج ڈراموں میں کام کر نیوالی اداکارہ آفرین خان نے گزشتہ سال فیس بک پر اپنا ایڈریس اور فین پیج بنالیکن چند روز پہلے ان کے ایڈریس کو ہیکر نے ہیک کرلیا ہے اور ادکارہ کے موبائل پر ایس ایم ایس کے ذریعے رابطہ کر کے پیج کی بحالی کیلئے 25 ہزار دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔اداکارہ آفر ین خان کا کہنا تھا کہ بہت جلد ہیکر کو پکڑ نے میں کا میاب ہوجاﺅنگی ، ایسا کام کر نے والے میری شہرت سے خوفزدہ ہے۔

مزید :

تفریح -