عید پر موبائل فون سروس بندش، وزارت داخلہ نے صوبوں سے رپورٹ مانگ لی

عید پر موبائل فون سروس بندش، وزارت داخلہ نے صوبوں سے رپورٹ مانگ لی
عید پر موبائل فون سروس بندش، وزارت داخلہ نے صوبوں سے رپورٹ مانگ لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک)عید الفطر پر موبائل فونز سروس بندکرنے کے حوالے سے وزارت داخلہ نے کے پی کے سمیت پنجاب، سندھ ا ور بلوچستان سے رپورٹ طلب کر لیں ،ادھر کے پی کے حکومت نے پولیس، ساتوں ڈویژنز کے کمشنروں سے ممکنہ موبائل سروس بند کرنے کے حوالے سے سفارشات طلب کر لی ہیں تاکہ اسے وزارت داخلہ کو ارسال کیا جاسکے۔تفصیلات کے مطابق عیدالفطر پر صبح 5 بجے سے 11 بجے تک موبائل فون سروس ممکنہ طور پر مکمل بند یا جزوی طور پر بند کرنے کے فیصلے کے پیش نظر صوبائی حکومت سے سفارشات طلب کر لی ہیں ۔ذرائع کے مطابق عیدالفطر پر دہشت گردی کے شدید ترین خطرات کے پیش نظر یہ اقدام اٹھایا جا رہا ہے۔ دوسری جانب کے پی کے حکومت نے پشاور سمیت صوبے کے حساس ترین اضلاع میں موبائل فون سروس بندکرنے یا کھلے رکھنے کے حوالے سے رپورٹ طلب کی ہے جو کل وزارت داخلہ کو ارسال کر دی جائیگی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی عیدالفطر کے موقع پرموبائل فون سروس بند رہی تھی ۔

مزید :

اسلام آباد -