صدقہ فطر کا صحیح وقت مفتی منیب الرحمان نے بتادیا

صدقہ فطر کا صحیح وقت مفتی منیب الرحمان نے بتادیا
صدقہ فطر کا صحیح وقت مفتی منیب الرحمان نے بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ غریب لوگوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کے لئے صدقہ فطر کی رقم عید الفطر سے قبل ادا کردی جائے۔خبررساں ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدقہ فطر کے سب سے مستحق افراد قریب ترین غریب رشتہ دار اور ہمسائے ہوتے ہیں، ہر مسلمان کے لئے لازم ہے کہ وہ صدقہ فطر ادا کرے، یہ رقم عید سے پہلے اداکردینی چاہیے تاکہ غرباءاپنی ضروریات پوری کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ فطرانہ کی کم از کم فی کس رقم 100 روپے بنتی ہے، اس رقم کا تعین سوا دو کلو گندم کے حساب سے کیا جاتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -