طاہرالقادری کے بینک اکاﺅنٹس میں کروڑوں ڈالرز کی بے ضابطگیاں موجود: پرویز رشید

طاہرالقادری کے بینک اکاﺅنٹس میں کروڑوں ڈالرز کی بے ضابطگیاں موجود: پرویز ...
طاہرالقادری کے بینک اکاﺅنٹس میں کروڑوں ڈالرز کی بے ضابطگیاں موجود: پرویز رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ما نیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری کے بینک اکاونٹس میں کروڑوں ڈالرز کی بے ضابطگیاں موجود ہیں ،قادری صاحب نے اپنی تشہیر پر جو رقوم خرچ کیں ہیں اس کا بھی کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے ۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر پر ویز رشید کا کہنا تھا کہ عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہرالقادری کے مالی حسابات میں بدعنوانی کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔تحریک انصاف کے آزادی مارچ سے متعلق سوال پر وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ حکومت دیکھے گی کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کس نیت سے اسلام آباد آتے ہیں۔وزیراطلاعات نے واضح کہا کہ حکومت جو فیصلہ کرتی ہے فوج اس پر عمل درآمد کرتی ہے۔ ان کا مزید کہا تھا کہ مڈٹرم انتخابات ہونے کا کو ئی امکان موجود نہیں ہے ۔