رنڈوے بہنوئی کی بیوہ سالی سے شادی،خاتون محلے دارکے ساتھ فرار ہوگئی

رنڈوے بہنوئی کی بیوہ سالی سے شادی،خاتون محلے دارکے ساتھ فرار ہوگئی
رنڈوے بہنوئی کی بیوہ سالی سے شادی،خاتون محلے دارکے ساتھ فرار ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک)رنڈوے بہنوئی نے اپنی بیوہ سالی سے شادی رچا لی لیکن خاتون کچھ عرصے بعد محلے دارکے ساتھ فرار ہوگئی اور جاتے ہوئے زیورات بھی لے اُڑی جس پراُس کے شوہر نے عدالت سے رجوع کرلیاہے ۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت خاتون کو اپنا گھر بسانے کاحکم دے ۔ تفصیلات کے مطابق حمیداں بیگم کو بیوہ ہونے پر بہنوئی اکرم نے بیوی کے مرنے کے بعد اپنی بیوی بنالیا لیکن وہ دو ماہ بعد ہی ہمسائے کے ساتھ زیورات لے کر فرار ہوگئی جبکہ اکرم حمیداںکو واپس حاصل کرنے کیلئے سول کورٹ پہنچ گیا۔ عدالت نے دعوے پر حمیداں بیگم کو 10 ستمبر کو طلب کرلیا۔ عدالت میں اکرم نے بیوی کو گھر آباد کرنے کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس نے بیوی کے مرنے کے بعد اپنی سالی حمیداں بیگم جو بیوہ ہوگئی تھی پر ترس کھا کر اس سے شادی کرلی۔ شادی کے بعد وہ اسے اپنے گھر باغبانپورہ لے آیا جہاں وہ اس کے پاس 2 ماہ ہی رہی اوراسی دوران اس نے علاقے میں شہباز نامی لڑکے سے ملنا شروع کردیا ۔درخواست گزار کے مطابق خاتون گھر سے موقع پر کر زیورات اور نقدی لے کر شہباز کے ساتھ چلی گئی اور اب وہ واپس نہیں آرہی، استدعا ہے کہ اسے گھر آباد ہونے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے دعوے پر حمیداں بیگم کو 10 ستمبر کیلئے طلبی کے نوٹس جاری کردئیے ہیں۔

مزید :

لاہور -