دنیا کا بے وقوف ترین محنتی چور

دنیا کا بے وقوف ترین محنتی چور
دنیا کا بے وقوف ترین محنتی چور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین میں ایک شخص نے چوری کی ایسی واردات کی ہے کہ جس کی وجہ سے اسے دنیا کے بے وقوف ترین چور کا خطاب مل گیا ہے۔ زینگ نامی اس شخص نے ایک ویئر ہاﺅس میں ہربل چائے کی 30000 بوتلوں کی چوری کا منصوبہ بنایا لیکن اس کی دلچسپی صرف خالی بوتلوں کو بیچنے میں تھی۔ اس نے 12 گھنٹے سخت محنت کرکے ساری بوتلیں خالی کیں اور کچرہ اکٹھا کرنے والے تین لوگون کو 100 یوان (تقریباً ڈیڑھ ہزار پاکستانی روپے) میں بیچ دیں۔ تقریباً 170000 یوان (تقریباً 27 لاکھ پاکستانی روپے) مالیت کی ہربل چائے کے مالک کو جب چوری کی خبر ملی تو اس نے پولیس کو بلا لیا۔ پولیس نے تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ ویئر ہاﺅس کے قریب ہی بوتلوں کے ڈھکنوں کا ڈھیر لگا پڑا ہے اور ہر طرف ہربل چائے کی خوشبو پھیل ہوئی ہے۔ جلد ہی مجرم کا پتا چلا لیا گیا جس نے تفتیش کے دوران بتایا کہ اس کا خیال تھا کہ خالی بوتلیں کباڑیوں کو فروخت کرکے کچھ رقم حاصل ہوسکتی لہٰذا اس نے ساری بوتلیں خالی کرکے بیچ دیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ چور قابل رحم ہے کہ اس نے 30000بوتلیں خالی کیں (جن میں موجود چائے کی مالیت لاکھوں میں تھی) اور انہیں صرف چند سو روپے میں فروخت کیا لیکن اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -