متاثرین وزیرستان میں ایک ارب 12 کروڑ روپے کی تقسیم مکمل

متاثرین وزیرستان میں ایک ارب 12 کروڑ روپے کی تقسیم مکمل
 متاثرین وزیرستان میں ایک ارب 12 کروڑ روپے کی تقسیم مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 بنوں(ما نیٹر نگ ڈیسک )متاثرین شمالی وزیرستان میں ایک ارب روپے سے زائد رقم تقسیم کی جاچکی ہے ، عید پیکیج کی تقسیم اور انسداد پولیو مہم بھی جاری ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق شما لی وزیرستان کے متاثرین کو موبائل فون سموں کے ذریعے رقم کی منتقلی کے لیے 63 ہزار 326 سمیں فعال کی جاچکی ہیں اور اب تک 44 ہزار 716 خاندانوں میں ایک ارب بارہ کروڑ 80 لاکھ روپے تقسیم کئے گئے ہیں۔پاک فوج اور فلاحی اداروں کی جانب سے متاثرین میں عید پیکیج کی تقسیم بھی جاری ہے۔ متاثرین وزیرستان کے بچو ں کو سرکاری ہسپتالوں ،میڈیکل کیمپوں اور موبائل ٹیموں کے ذریعے پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مزید :

دفاع وطن -