امریکہ نواز مصری حکومت نے سنگ دلی کی انتہاءکر دی

امریکہ نواز مصری حکومت نے سنگ دلی کی انتہاءکر دی
 امریکہ نواز مصری حکومت نے سنگ دلی کی انتہاءکر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 غزہ(ما نیٹر نگ ڈیسک)اسرائیلی جارحیت کے باعث غزہ میں ایک بڑا انسانی المیہ جنم لے رہا ہے لیکن مصر کی امریکہ نواز حکومت مسلسل سنگ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امدادی قافلوں کو گذرنے کی اجازت نہیں دے رہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مصر کے صدر جنرل ریٹائرڈ عبدالفتح السیسی اخوان المسلمون کی حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار میں آئے تھے اور 3 جولائی 2013ءکو شروع ہونے والی فوجی بغاوت کے بعد سے انہوں نے غزہ سے ملنے والی رفح سرحد بند کررکھی ہے۔ حالیہ اسرائیلی جارحیت کے بعد بڑی تعداد میں امدادی قافلے فلسطینیوں کو خوراک دواﺅں اور دیگر اشیاءکی فراہمی کے لیے رفح بارڈر پر رکے ہوئے لیکن مصری حکومت انہیں غزہ جانے کی اجازت نہیں دے رہی ہے ۔ حماس کے ترجمان فوزی برھم نے مصری حکومت سے رفح بارڈر کو فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب صحت کی عالمی تنظیم نے بھی غزہ سے زخمیوں کو باہر نکالنے اور فلسطینیوں کو جلد از جلد طبی سازو سامان پہنچانے کی اپیل کی ہے۔