امریکہ کے بعض دلچسپ مگر عجیب و غریب قوانین

امریکہ کے بعض دلچسپ مگر عجیب و غریب قوانین
امریکہ کے بعض دلچسپ مگر عجیب و غریب قوانین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) بعض متروک قوانین ایسے بھی ہوتے ہیں کہ اگر انہیں آج کے تناظر میں دیکھا جائے تو وہ بڑے دلچسپ اور عجیب و غریب لگتے ہیں لیکن وہ گزرے دور کی ایک یادگار تصویر ہمارے سامنے پیش کرتے ہیں۔ ماضی میں مختلف امریکی ریاستوں اور شہری حکومتوں کے نافذ کردہ کچھ ایسے ہی قوانین جوقانون کی کتابوں میں موجود ہیں ، اُن میں سے چند دلچسپ قوانین حسب ذیل ہیں ۔
زرافے کو کھمبے سے باندھنا جرم:
کئی امریکی ریاستوں میں کئی دوسرے جانوروں کیلئے قانون سازی کی گئی تھی مثلاً اٹلانٹا کے ایک قانون میں کہا گیا ہے کہ زرافے کو بجلی یا ٹیلی فون کے کھمبے کے ساتھ باندھنا جرم ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ اس زمانے میں لوگ نہ صرف یہ کہ زرافے پالتے تھے بلکہ انہیں بجلی اور ٹیلی فون کے کھمبوں کے ساتھ باندھتے بھی تھے جبکہ بالٹی مور میں نافذ کئے جانے والے اس قانون میں شہریوں سے کہا گیا تھا کہ وہ شیر کو فلم دکھانے اپنے ساتھ سینما ہال نہیں لے جاسکتے۔
کانٹے کے ساتھ آئس کریم کھانا خلاف قانون:
آئس کریم دنیا میں ہر جگہ مقبول ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ ماضی میں بعض امریکی ریاستوں میں آئس کریم کے حوالے سے کچھ مسائل پیش آتے رہتے ہیں جس کا اظہار اس پر قانون سازی سے ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر ریاست انڈیانا کے شہر بکنل کی شہری انتظامیہ نے ایئرپورٹ پر کانٹے کے ساتھ آئس کریم کھانا خلاف قانون قرار دیا تھا۔ اس طرح ڈیلا ویئر کے ایک قانون میں کہا گیا ہے کہ پائلٹ یا کوئی بھی مسافر آئس کریم جیب میں ڈال کر جہاز میں سوار نہیں ہوسکتا اور نہ ہی جہاز میں سوار ہونے کیلئے قطار میں کھڑا ہوسکتا ہے۔ علاوہ ازیں نیوجرسی کے شہر نیورک میں ڈاکٹری نسخے کے بغیر آئس کریم خریدنا خلاف قانون ہے۔

لہسن کھانے پا پابندی:
 لہسن کوآج کے طبی ماہرین صحت کیلئے ضروری خیال کرتے ہیں مگر امریکی ریاستوں کے چند عشرے پہلے کے قوانین ایک اور تصویر پیش کرتے ہیں۔ انڈیانا کے شہر گیری کے ایک قانون کے مطابق کوئی بھی شخص لہسن کھانے کے چار گھنٹے بعد تک سینما ہال جاسکتا تھا اور نہ ہی پبلک ٹرانسپورٹ میں سوار ہوسکتا تھا۔ اس طرح رہوڑ آئی لینڈ میں لہسن کھانے پر یہ پابندی لگادی گئی تھی کہ اس کے بعد چار گھنٹوں تک ایئرپورٹ کی حدود میں داخل نہیں ہوسکتا۔

خراٹے لینا قابل دست اندازی پولیس جرم:
دوسروں کے خراٹوں سے اکثرلوگ تنگ ہوتے ہیں لیکن خراٹوں پر قانون سازی غالباً صرف ریاست میساچوسٹس میں ہی کی گئی تھی اور کمرے کے دروازے اور کھڑکیاں اچھی طرح بند کئے بغیر خراٹے لینے کو قابل دست اندازی پولیس جرم قرار دیا گیا تھا۔

ویکیوم کلینر ہمسائے کو دینے پر پابندی:
کولوراڈو کے شہر ڈینور میں سٹی کونسل نے ایک قانون کے ذریعے ویکیوم کلنیر اپنے ہمسائے کو مستعار دینے پر پابندی عائد کردی تھی۔

جن اور بھوتوں پر پابندی:
جنوں بھوتوں کی کہانیاں تو آپ نے بہت پڑھ اور سن رکھی ہوں گی لیکن شاید یہ کبھی نہ سنا ہوگا کہ انسان کے بنائے ہوئے قوانین کے پابند بھی ہیں تاہم ریاست الی نوائے کے شہراربانا کی سٹی کونسل نے ایک قانون کے ذریعے جنوں، بھوتوں اور بلاﺅں پر یہ پابندی عائد کردی تھی کہ وہ شہر کی حدود میں داخل نہیں ہوسکتے۔ اس قانون پر عمل ہوا یا نہیں، اس بارے میں تاریخ خاموش ہے۔
پیشگی اطلاع دئیے بغیر کتے پکڑنا منع:
کتے کو امریکی معاشرے میں اہم مقام حاصل ہے اور یہاں ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے کئی ریاستوں میں قانون بھی بنائے گئے ہیں۔ ریاست کولوراڈو کے شہر ڈینور میں ایک قانون کے تحت کتوں کو پہلے سے آگاہ کئے بغیر انہیں پکڑنے کی ممانعت کی گئی تھی۔ قانون میں کہا گیا ہے کہ آوارہ کتے پکڑنے والے افراد اپنی کارروائی سے قبل اہم سڑکوں، پارکوں اور دوسرے عوامی مقامات پر اشتہار لگائیں اور اسے تین دن تک مشتہر کریں۔ اسی طرح ریاست الی نوائے کے شہر نارمل میں کتے کے سامنے مضحکہ خیز شکلیں بنانا اور اس کو منہ چڑھانے کی قانونی طور پر ممانعت تھی جبکہ اس سلسلے میں اوکلا ہاما کے قانون اس سے بھی زیادہ سخت ہے اور اسے قابل دست انداز پولیس جرم قرار دیا گیا تھا۔

شراب پینے کیلئے بیوی کی تحریری اجازت ضروری:
کئی امریکی ریاستوں میں خواتین کے حوالے سے دلچسپ قوانین موجود ہیں۔ ریاست پنسلوانیا کے ایک قانون کے تحت کوئی بھی شخص اپنی بیوی کی تحریری اجازت کے بغیر شراب نہیں خرید سکتا جبکہ ڈیلاوئیر کا قانون عورتوں کو اپنے بال خشک کرتے وقت ہیئر ڈرائیر کے لئے نیچے سونے سے روکتا ہے۔

شکار کا لائسنس حاصل کئے بغیر چوہے پکڑنا جرم:
کیلی فورنیا میں لائسنس حاصل کئے بغیر چوہے پکڑنے کیلئے چوہے دان یا کسی دوسری چیز کے استعمال کی ممانعت کردی گئی تھی۔ اسی طرح ریاست اوہائیو کے شہر کلیولینڈ میں بھی شکار کا لائسنس حاصل کئے بغیر چوہے پکڑنا قابل دست اندازی جرم قرار دیا گیا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -