سلمان خان نے مداح کو جھڑکنے پر اپنے ہی محافظ کو تھپڑ دے مارا

سلمان خان نے مداح کو جھڑکنے پر اپنے ہی محافظ کو تھپڑ دے مارا
سلمان خان نے مداح کو جھڑکنے پر اپنے ہی محافظ کو تھپڑ دے مارا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ما نیٹرنگ ڈیسک ) بالی ووڈ اداکار سلمان خان انڈسٹری میں اپنے مداحوں کو اہمیت دینے کے حوالے سے مشہور ہیں اور انہوں نے اپنے اس امیج کی لاج رکھتے ہوئے اپنے محافظ کی جانب سے ان کے ایک مداح کو جھڑکنے پرمحافظ کو تھپڑ دے مارا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان ممبئی کے محبوب سٹوڈیو میں فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے اور اس موقع پر ان کے چاہنے والوں کی بھی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ سلمان اپنے مداحوں کو آٹو گراف دےنے کے ساتھ ساتھ ان کےساتھ تصویریں بنوا رہے تھے کہ انکے ایک مداح نے اداکار کے قریب آنے کی کوشش کی تو دبنگ اداکار کے محافظ نے اسے پکڑ کر علیحدہ کر تے ہوئے اس کا ہاتھ جھڑک دیا جس پر سلمان خان کو شدید غصہ آگیا اور انھوں نے سب کے سامنے اپنے محافظ کو ایک تھپڑ رسید کردیا۔سلمان خان نے اس موقع پر سب کو خبردار بھی کر دیا کہ اگر کسی نے بھی میرے مداحوں کے ساتھ بدتمیزی کی تو اسے اس کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔

مزید :

تفریح -