طیارے پر دوران لینڈنگ آسمانی بجلی گرگئی

طیارے پر دوران لینڈنگ آسمانی بجلی گرگئی
طیارے پر دوران لینڈنگ آسمانی بجلی گرگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بارسلونا (نیوز ڈیسک) برطانیہ سے سپین جانے والی ایک پرواز پر لینڈنگ سے عین پہلے آسمانی بجلی گی گئی اور شدید گرجدار آواز اور آنکھیں چندھیا دینے والے شعلوں نے مسافروں کو دہلا کر رکھ دیا۔ یہ پرواز برطانوی شہر برسٹل سے سپین کے شہر بارسلونا جارہی تھی۔ جب جہاز بارسلونا کی فضا میں محو پرواز تھا اور عملہ لینڈنگ کی تیاری کررہا تھا تو انہیں بتایاگیا کہ شدید طوفان کی وجہ سے وہ اپنا روٹ تبدیل کریں۔ ابھی جہاز نے اپنا رخ ریعس شہر کی طرف کیا ہی تھا کہ اچانک زور دار دھماکہ ہوا اور جہاز شعلوں کے مرغولے میں گھر گیا۔ جہاز میں سوار 156 مسافروں نے خوف سے چلانا شروع کردیا تاہم کوئی شخص زخمی نہیں ہوا اور جہاز اپنا توازن برقرار رکھنے میں کامیاب رہا۔ آسمانی بجلی کا شکار بننے والا جہاز ایئر بس A319-111 ہے اور یہ ایزی جیٹ ایئرلائن کی ملکیت ہے۔ ریعس شہر میں کامیاب لینڈنگ کے بعد مسافروں کو بسوں کے ذریعے بارسلونا پہنچایا گیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -