چینی ’اکشے کمار‘ نے سب کو حیران کردیا

چینی ’اکشے کمار‘ نے سب کو حیران کردیا
چینی ’اکشے کمار‘ نے سب کو حیران کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین کے شہر شانگ زی میں ایک فائر بریگیڈ اہلکار نے فرض شناسی کی عظیم مثال قائم کرتے ہوئے جلتی ہوئی عمارت سے شعلوں میں گھرے ہوئے گیس سلنڈر کو اٹھا کر باہر کی طرف دوڑ لگادی جہاں اس کے ساتھیوں نے سلنڈر کے پھٹنے سے عین پہلے آگ پر قابو پا لیا۔ فائر بریگیڈ کے عملے کو ایک پرنٹنگ فیکٹری میں آگ لگنے پر بلایا گیا تھا۔ فیکٹری کے باورچی خانے میں گیس سے بھرے سلنڈر نے اچانک آگ پکڑ لی جس سے دھماکے کا خوف پیدا ہوگیا۔ ایک اہلکار نے ہمت و جرا¿ت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلنڈر کو دونوں بازوﺅں میں بھر کر عمارت کے باہر کی طرف دوڑ لگادی اور باہر پہنچتے ہی دیگر اہلکاروں نے سلنڈر پر پانی کی بوچھاڑ کرکے آگ پر قابو پالیا۔ فائر بریگیڈ ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے نے بتایا کہ اگر سلنڈر کو بروقت باہر نہ نکالا جاتا تو خوفناک دھماکہ ہوجاتا اور عمارت کی تباہی کے ساتھ درجنوں لوگ بھی ہلاک ہوجاتے۔

مزید :

تفریح -