اسرائیل نے جنگ بندی کے وقت میں 4گھنٹے کی توسیع کر دی

اسرائیل نے جنگ بندی کے وقت میں 4گھنٹے کی توسیع کر دی
اسرائیل نے جنگ بندی کے وقت میں 4گھنٹے کی توسیع کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

غزہ سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل نے نام نہاد ”جنگ بندی“ کی مدت میں 4گھنٹے کی توسیع کر دی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حکام نے آج صبح9بجے سے جاری جنگ بندی کے وقت میں4گھنٹےکا مزید اضافہ کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔واضح رہے کہ گذشتہ رات امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور مصری حکومت نے اسرائیل کو عیدالفطر کے موقع پر غزہ پر جاری بمباری روکنے اور جنگ بندی کی تجویز دی تھی جسے تسلیم کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم نے آج صبح 9بجے سے رات 9بجے تک جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کر دی تھی اور اب جنگ بندی کا وقت ختم ہونے پر اس میں 4گھنٹے کا اضافہ کیا گیا ہے۔