فائرنگ سے2افراد جاں بحق،بچے سمیت2زخمی

فائرنگ سے2افراد جاں بحق،بچے سمیت2زخمی
فائرنگ سے2افراد جاں بحق،بچے سمیت2زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)فیڈرل بی ایریا کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2افراد جاں بحق جبکہ بچے سمیت2افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق عائشہ منزل کے قریب کار سوار افراد مسجد کے سامنے گاڑی کھڑی کر کے چندہ اکٹھا کرنے میں مصروف تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے۔فائرنگ کے نتیجے میں کار میں سوار2افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے ہیں اوربچے سمیت 2افراد گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہیں ۔ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے،جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی شناخت قاری احتشام اور  قاری حفیظ کے نام سے ہو گئی ہے۔متعلقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھیجا جائے گا۔

مزید :

کراچی -