آئی ایس آئی ایس کے جنگجوﺅں نے حضرت شیث (علیہ السلام) کا مزار شہید کر دیا

آئی ایس آئی ایس کے جنگجوﺅں نے حضرت شیث (علیہ السلام) کا مزار شہید کر دیا
آئی ایس آئی ایس کے جنگجوﺅں نے حضرت شیث (علیہ السلام) کا مزار شہید کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بغداد،دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک)عراق میں’’ خلافت اسلامیہ ‘‘کے قیام کے دعویدار شدت پسند گروپ آئی ایس آئی ایس (داعش)نے موصل میں واقعہ حضرت شیث (علیہ السلام) کا مزار شہید کر دیا جبکہ جنگجو ئوں سے جھڑپوں کے دوران شامی فوج نے داعش کو شکست دے کر  ایک گیس فیلڈ پر قبضہ کر    لیاہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق موصل پر قبضے کے لئے پیش قدمی کے دوران جنگجو گروپ آئی ایس آئی ایس نے مارٹر گولوں کے ذریعے اللہ کے نبی حضرت شیث(علیہ السلام) کا مزار تباہ کر دیا ہے۔ دوسری جانب دہشت پسند گروپ داعش کے خلاف بر سر پیکا ر  شامی افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ فوج نے کارروائی کرتے ہوئے داعش کے جنگجو ﺅں کو شکست دے دی ہے اور دمشق کے قریب واقعہ گیس فیلڈ پر قبضہ کر لیا ہے ۔و اضح رہے کہ داعش نامی اس جنگجو گروپ نے کچھ عرصہ قبل بھی مختلف برگزیدہ ہستیوں کے مزارات کو تباہ کر دیا تھا جن میں حضرت یونس (علیہ السلام) کا مزار بھی شامل ہے۔داعش نامی اس جنگجو گروپ کے سربراہ ابو بکر البغدادی نے کچھ عرصہ قبل عراق اور شام کے کچھ علاقوں پر قبضہ کرتے ہوئے یہاں” خلافت اسلامیہ “کے قیام کا اعلان کردیا تھا اور تمام دنیا کے مسلمانوں سے اپیل کی تھی کہ وہ کفر کے خلاف اور خلافت اسلامیہ کے قیام کے لئے داعش کی حمایت کریں اور ابوبکر البغدادی کی اطاعت کو قبول کر لیں۔