کیا آپ انسانی جلد پر آرام کرنا چاہیں گے؟

کیا آپ انسانی جلد پر آرام کرنا چاہیں گے؟
کیا آپ انسانی جلد پر آرام کرنا چاہیں گے؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک )لندن کے ایک مشہور ڈیزائینر نے ایسی کرسیاں اور صوفے تیار کر لئے ہیں جو ہوبہو انسانی گوشت کی طرح نرم ہیں اور ان کی باہری سطح بالکل انسانی جلد جیسی ہے اور اس کی خوشبو بھی انسانی جسم کی خوشبو جیسی ہے۔
گگی بار نامی ڈیزائینر کا کہنا ہے کہ اسے اس تکنیک میں مہارت حاصل کرنے کیلئے دو سال لگے اس کا کہنا ہے کہ جب اس صوفے پر بیٹھیں گے تو ایسے محسوس ہو گا جیسے کسی شخص کی گود میں بیٹھ رہے ہیں،ان صوفوں کے پیندے میں انسانی جسم کی خوشبو والے فیرومون بھرے جاتے ہیں جسکی وجہ سے جلدکی مخصوص خوشبو محسوس کی جاسکتی ہے۔ان کا رنگ اور یہاں تک کہ سطح بھی بالکل انسانی جلد جیسی ہے اور اس کو چھونے سے انسانی جسم چھونے کا احساس ہوتا ہے۔
انسانی جلد والی کرسی کی قیمت 2545ڈالر(تقریبا254500پاکستانی روپے)اور اس کے ساتھ میچنگ آٹمن (بغیر پشت اور بازوالا سٹول )کی قیمت 747ڈالر (تقریبا74700پاکستانی روپے)ہے۔