رینجر زکے ساتھ مقابلے میں2دہشت گرد ہلاک

رینجر زکے ساتھ مقابلے میں2دہشت گرد ہلاک
رینجر زکے ساتھ مقابلے میں2دہشت گرد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) مشرف کالونی میں رینجرزکے ساتھ مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے2دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔رینجرز کے ترجمان کے مطابق رینجرز اہلکاروں نے اطلاع ملنے پر مشرف کالونی میں مورچہ بند دہشتگردوں کا گھیراﺅ کیا تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی ۔ رینجرز اہلکاروں کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے اور ان کی شناخت فوجی خان اور محمد جان کے نام سے ہوئی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان مہمند اور باجوڑ ایجنسی سے تھا اور دونوں باجوڑ ایجنسی سے دہشت گردی کی تربیت حا صل  کر چکے تھے۔ہلاک ہونے والے دونوں دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہو اہے اور یہ قتل،ڈکیتیوں اور دہشت گردی کی متعد د وارداتوں میں ملوث اورپولیس کو مطلوب تھے۔

مزید :

کراچی -