ٹی وی پر پہلی بار ملاقات اورشادی لیکن پھر ایک ماہ بعد ہی طلاق ہو گئی، شوہر کی شرمناک غلطی وجہ بن گئی

ٹی وی پر پہلی بار ملاقات اورشادی لیکن پھر ایک ماہ بعد ہی طلاق ہو گئی، شوہر کی ...
ٹی وی پر پہلی بار ملاقات اورشادی لیکن پھر ایک ماہ بعد ہی طلاق ہو گئی، شوہر کی شرمناک غلطی وجہ بن گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) آپ جانتے ہیں کہ پاکستانی میڈیا میں آج کل لائیو شوز میں لوگوں کی شادیاں کروائی جا رہی ہیں لیکن یہ شادیاں پہلے سے طے ہوتی ہیں، دولہا دلہن ایک دوسرے کو پہلے سے جانتے ہیں اور پسند بھی کرتے ہیں، ٹی وی شوز میں محض رسومات ادا کی جاتی ہیں۔ لیکن ایک برطانوی ٹی وی نے ایک ایسا شو شروع کر رکھا ہے جس میں دولہا دلہن بس ایک نظر ایک دوسرے کو دیکھتے ہیں اوروہیں شادی کرکے گھر چلے جاتے ہیں اور پھر ان شادیوں کا انجام بھی ویسا ہی ہوتا ہے جیسا کہ جیسن اور کیٹی کی شادی کا ہوا۔
جیسن اور کیٹی نے بھی اسی شو میں شادی کی تھی، بس ایک دوسرے کو دیکھا، پسند کیا اور شادی کرکے ہنی مون پر چلے گئے۔ آئرلینڈ میں ہنی مون منا کر واپس آئے تو لمبے عرصے تک دونوں مصروفیات کے باعث ایک دوسرے کو مل بھی نہ سکے۔ کیٹی ایک فٹنس کمپنی چلاتی تھی جبکہ جیسن دوسرے شہر میں ایک نوکری کرتا تھا۔
ایک روز کیٹی کے ایک دوست نے اسے ایک میسج کیا جس نے کیٹی کی زندگی ہی برباد کر دی۔ دوست نے اسے بتایا کہ اس کا شوہر جیسن آن لائن ڈیٹنگ ویب سائٹ ”Tinder“ پر نئی بیوی تلاش کر رہا ہے۔ دل گرفتہ کیٹی نے ایک ویڈیو بلاگ میں کہا ہے کہ جیسن مجھ سے ملنے کے لیے آنے کی بجائے ٹنڈر پر نئی بیوی تلاش کر رہا ہے، مجھے لگتا ہے کہ میری شادی ختم ہو رہی ہے۔ اسی شو میں ایک اور جوڑے ایما اور جیمز کی بھی شادی ہوئی تھی لیکن وہ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔ چینل 4کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جیمز اور ایما تاحال ایک ساتھ رہ رہے ہیں اور بہت خوش ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -