گلگت بلتستان میں 4 نئے اضلاع کے قیام کیلئے نوٹیفکیشن جاری
گلگت (ویب ڈیسک) گلگت بلتستان میں 4 نئے اضلاع کے قیام کیلئے وفاقی حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نئے اضلاع میں ضلع کھرمنگ، ضلع نگر، ضلع ہنزہ اور ضلع شگر شامل ہیں۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت کے مطابق گلگت بلتستان کے اضلاع کی تعداد 10ہو گئی۔