چین ایک مرتبہ پھر بازی لے گیا، کتنے منٹ میں نیا گھر تعمیر کردکھایا؟ جان کر آپ یقین نہیں کریں گے

چین ایک مرتبہ پھر بازی لے گیا، کتنے منٹ میں نیا گھر تعمیر کردکھایا؟ جان کر آپ ...
چین ایک مرتبہ پھر بازی لے گیا، کتنے منٹ میں نیا گھر تعمیر کردکھایا؟ جان کر آپ یقین نہیں کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چینی قوم کے کمالات سے کون واقف نہیں، موبائل فون کے نت نئے ماڈلز ہوں یا دیگر مصنوعات، چینی اپنی محنت کے بل پر دنیا بھر کی مارکیٹس میں کامیابیاں سمیٹتے چلے جا رہے ہیں، لیکن اس بار تو چینیوں نے حد سے زیادہ پھرتی دکھا کر دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔

مزید پڑھیں:علامہ اقبال کی چین کے بارے میں وہ پیشگوئی جسے چینی صدر نے پاکستانی پارلیمنٹ میں کھڑے ہوکر فخر سے بتایا
صوبے ژیان میں ایک کمپنی ’’ژودا‘‘ نے محض 3گھنٹے کے قلیل وقت میں ایک 3D-printedگھر تعمیر کرکے ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ کمپنی نے یہ انتہائی خوبصورت 2منزلہ بنگلہ بنایا ہے۔ پہلے گھر کے کمرے علیحدہ علیحدہ تھری ڈی پرنٹر پر بنائے گئے اور پھر انہیں کرین کی مدد سے جوڑدیا گیا۔اس طریقے سے جہاں گھر بنانے میں وقت کی بے انتہاء بچت ہوئی، وہیں اس کی لاگت میں بھی نمایاں کمی ہوئی۔ کمپنی کے مطابق اس گھر پر 2500یوآن (تقریباً 41ہزار روپے) فی مربع میٹر لاگت آئی ہے۔ یہ گھر نہ صرف ڈیڑھ سو سال تک بہترین حالت میں قائم رہ سکتا ہے بلکہ زلزلوں کا مقابلہ بھی کامیابی کے ساتھ کر سکتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -