عمران خان کا الیکشن کمیشن اراکین سے مستعفی ہونے کا مطالبہ جائز ہے : قمر الزمان کائرہ

عمران خان کا الیکشن کمیشن اراکین سے مستعفی ہونے کا مطالبہ جائز ہے : قمر ...
عمران خان کا الیکشن کمیشن اراکین سے مستعفی ہونے کا مطالبہ جائز ہے : قمر الزمان کائرہ

  

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءقمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن کے اراکین سے مستعفی ہونے کا جائز مطالبہ کیا ہے ۔

نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے قمر الزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ شفاف انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری تھی لیکن الیکشن کمیشن ملک میں دھاندلی روکنے میں ناکام رہا ۔ انہوں نے بتایا کہ تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن نے بھی الیکشن کمیشن کے کردار پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے اور اب اخلاقی طور پر چاروں صوبوں میں الیکشن کمیشن کے اراکین کو مستعفی ہو جانا چاہیئے ۔

مزید : اسلام آباد