جاپان میں دنیا کا سب سے بڑا پھول 5 سال بعد کھل گیا

جاپان میں دنیا کا سب سے بڑا پھول 5 سال بعد کھل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو( آن لائن ) دنیا کا سب سے قدیم اوربڑا پھول جاپان کے باٹینکل گارڈن میں 5 برس بعد دوبارہ کِھل اٹھا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے جندائی باٹینکل گارڈنزمیں دنیا کا سب سے بڑا ’لوف جسیم‘ نامی پودے کا پھول 5 برس بعد پھرسے کھل اٹھا ہے۔ گارڈن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پھول کی لمبائی 2 میٹر 6.5 فٹ ہے اور یہ پھول صرف ایک یا دو روز کے لئے کِھلتا ہے جس کی وجہ سے اس کی افزائش ایک مشکل عمل ہے۔دوسری جانب اس پھول کو دیکھنے کے لئے آنے والوں کی بڑی تعداد کے باعث پارک کے اوقات میں توسیع کردی گئی ہے، عام طورپراس پھول کو ’لاش والا پھول‘ کہا جاتا ہے کیونکہ اس کی بدبو سڑے ہوئے گوشت جیسی ہوتی ہے اور یہ مکھیوں اور بھونروں کو اپنی جانب مائل کرتا ہے۔
واضح رہے کہ یہ پھول عام طور پر انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا کے مغرب میں واقع برساتی جنگوں میں پایا جاتا ہے جو سطح سمندرسے 400 سے 1200 فٹ بلند پہاڑیوں پرپھلتا پھولتا ہے تاہم جنگلات کے کٹاؤ کے باعث اب اس پھول کی نسل ناپید ہوتی جارہی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -