تیونس کا شام کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان ‘ ابراہیم الفواری تیونس کے قونصل جنرل مقرر

تیونس کا شام کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان ‘ ابراہیم الفواری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تیونس( آن لائن )تیونس نے شام کے ساتھ گذشتہ چار سال سے سفارتی تعلقات کو بحال کرتے ہوئے ابراہیم الفواری نامی سفارت کار کو شام میں تیونس کا قونصل جنرل مقرر کیا گیا ہے۔تیونس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے وزارت خارجہ کے ایک ذریعے کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ حکومت نے شام کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کا عملاً اعلان کر دیا ہے جس کے بعد جلد ہی نو منتخب قونصل جنرل ابراہیم الفواری جو دمشق روانہ کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلے ایک ماہ سے تیونس کا سفارتی عملہ دمشق میں غیراعلانیہ طور پر کام کر رہا ہے۔
جلد ہی قونصل جنرل بھی دمشق پہنچ جائیں گے۔خیال رہے کہ تیونس کی سابقہ حکومت نے جنوری 2012ء4 میں اس وقت کے صدر جمہوریہ ڈاکٹر منصف المرزوقی کیحکم پر شام سے سفارتی تعلقات اس وقت توڑ لیے تھے جب شام میں صدر بشارالاسد کے خلاف عوامی بغاوت کی تحریک نے شدت اختیار کر لی تھی۔

مزید :

عالمی منظر -