سید علی گیلانی بدستور اپنے گھر میں نظربند ‘ نظربندی کے 100دن پورے ہوگئے ہیں

سید علی گیلانی بدستور اپنے گھر میں نظربند ‘ نظربندی کے 100دن پورے ہوگئے ہیں

سرینگر(کے پی آئی) کل جماعتی حریت کانفرنس ( گ) کے چیئر مین سید علی گیلانی بدستور اپنے گھر میں نظربند ہیں ۔ مفتی دورِ حکومت میں ان کی نظربندی کے 100دن پورے ہوگئے ہیں اور اس عرصے میں انہیں 14بار نماز جمعہ کی ادائیگی سے محروم کردیا گیا۔کل تحریک حریت جنرل سیکریٹری محمد اشرف صحرائی بھی اپنے گھر میں نظربند رکھے گئے، جبکہ تحریک حریت کے سینئر رہنماؤں محمد یوسف فلاحی اور نذیر احمد مانتو کو شوپیان میں حراست میں لیکر زینہ پورہ پولیس تھانے میں بند کیا گیا ہے۔ تحریک حریت لیڈر محمد اشرف لایا کے گھر پر بھی چھاپہ ڈالا گیا ہے۔ حریت کانفرنس نے پولیس کارروائی کو بلاجواز اور غیرجمہوری قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مزید : عالمی منظر