ہمیشہ محنت سے آگے بڑھنے کی کوشش کی ہے، گلوکار امین راجہ

ہمیشہ محنت سے آگے بڑھنے کی کوشش کی ہے، گلوکار امین راجہ
ہمیشہ محنت سے آگے بڑھنے کی کوشش کی ہے، گلوکار امین راجہ

  

لاہور(کلچرل رپورٹر)پاکستان کے نامور گلوکار امین راجہ نے کہا ہے کہ ہمیشہ محنت سے آگے بڑھنے کی کوشش کی ہے اور اسی وجہ سے آج میں نے یہ مقام حاصل کیا ہے میری کوشش ہوتی ہے کہ میں عوام میرے گانوں کو پسند کریں اس وقت ملک میں بہت مقابلہ بازی کا دور ہے اور ٹیلنٹ کو نظر انداز کیا جارہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں گلوکاری کا بہت ٹیلنٹ موجود ہے امین راجہ نے کہا کہ میں نے جب گلوکاری کا آغاز کیا تھا تو اس وقت ہی تہیہ کیا تھا کہ میں محنت سے مقام حاصل کروں اس وقت میں کئی البمز کی تیاریوں میں مصروف ہیں جس طرح ماضی میں مجھے پذیرائی ملی ہے اور میرے کام کو پسند کیا گیا ہے اس مرتبہ بھی یہ البم ضرور پسند کئے جائیں گے امین راجہ نے کہا کہ مجھے اس وقت بہت خوشی ہوتی ہے جب میری گلوکاری کو شائقین کی جانب سے بہت زیادہ پذیرا ئی ملتی ہے ۔

میں اسی طرح محنت سے کامیابیوں کا سفر جاری رکھنے کی کوشش کروں گا۔

مزید : کلچر