بالی وڈ فلم مسان کو ریلیز کے بعد فلمی ناقدین میں پزیرائی
ممبئی ( نیٹ نیوز) بالی وڈ فلم مسان کو ریلیز کے بعد فلمی ناقدین کی جانب سے پزیرائی مل رہی ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’مسان‘ کئی بین الاقوامی فلم فیسٹیولز میں ایوارڈز حاصل کرنے کے بعد اب بھارت میں ریلیز ہوئی ہے۔فلم ناقدین نے اس فلم کو پسند کی نگاہ سے دیکھا ہے اور اس قسم کی غیر معمولی کہانیوں پر بننے والی فلم کو فروغ دینے کی بات کہی ہے۔یہ فلم شمسان یا مردہ گھر یا مردوں کو جلانے کی جگہ اور ان سے منسلک لوگوں پر مبنی ہے۔فلم ناقد ارنب بنرجی کے مطابق فلم دل کو چھوتی ہے اور عام لوگوں کی زندگی سے جڑی معلوم ہوتی ہے۔جبکہ ناقد مینک شیکھر کے مطابق یہ فلم ڈرامائی آغاز کے بعد زندگی کی کہانی کہتی ہے۔ یہ محبت اور نقصان دونوں کے بارے میں بتاتی ہے۔انھوں نے کہا کہ فلم چھوٹے شہر پر مبنی ہے اس کا ہر آرٹسٹ اس کے پس منظر کی حقیقت کو ثابت کرتا ہے۔