میراٹھی فلموں’’کورٹ‘‘ اور’’قلعہ‘‘ سے بہت متاثر ہوا ہوں،منوج باجپائی

میراٹھی فلموں’’کورٹ‘‘ اور’’قلعہ‘‘ سے بہت متاثر ہوا ہوں،منوج باجپائی

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار منوج باجپائی نے کہا ہے کہ وہ میراٹھی فلموں’’کورٹ‘‘ اور’’قلعہ‘‘ سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں اداکار نے کہا کہ انہوں نے فلم ’’کورٹ‘‘ اور قلعہ‘‘ دیکھیں ہیں اور وہ انہیں بہت پسند آئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میراٹھی سینما گھرمیں بھی اچھا کام ہورہا ہے اور فلمساز بھرپورمحنت سے اپنا کام کررہے ہیں، بھارتی سینما دنیا کے سینما سے مقابلہ کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اداکاروں کی زبان کے باوجود اچھے کام کی وجہ سے ہماری فلموں کو دنیا میں بھی پذیرائی مل رہی ہے۔ واضح رہے کہ منوج باجپائی کی آنے والی فلموں میں ’’مسنک‘‘ اور’’علی گڑھ‘‘ شامل ہیں اداکار کو اپنی اس فلم سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔

مزید : کلچر