ورلڈ ٹی 20 کوالیفائر، سکاٹ لینڈ نے ہانگ کانگ کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی

ورلڈ ٹی 20 کوالیفائر، سکاٹ لینڈ نے ہانگ کانگ کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی

ڈبلن( نیٹ نیوز) آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کوالیفائر، سکاٹ لینڈ نے ہانگ کانگ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ فاتح ٹیم نے 117 رنز کا ہدف 13 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ میتھیو کراس 39 اور کائل کوئٹزر 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈبلن میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں ہانگ کانگ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.4 اوورز میں 116 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ اعزاز خان 31 اور مارک چمپن 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ الیسڈر ایونز، روب ٹیلر اور سفیان شریف نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں سکاٹ لینڈ نے ہدف 12.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ میتھیو کراس 39 ، کائل کوئٹزر 33 جارج مونسے 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

عرفان احمد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی