ڈیل سٹین بارش میں بچو ں کے ساتھ فٹبال کھیلتے رہے

ڈیل سٹین بارش میں بچو ں کے ساتھ فٹبال کھیلتے رہے

ڈھاکہ(آن لائن) جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے درمیان بارش کے باعث جب پہلا ٹیسٹ ہار جیت کے بغیر ختم ہوا تو مہمان ٹیم کے پاس اس کے سوا اور کوئی چارہ نہ رہا کہ وہ ہوٹل کے کمرے کی کھڑکی سے بارش کا مزہ لے۔ ڈیل سٹین بھی وقت گزارنے کیلئے کھڑکی میں کھڑے تھے کہ انہوں نے مقامی بچوں کو فٹبال کھیلتے دیکھا۔ یہ منظر انہیں اس قدر بھایا کہ پہلے تو انہوں نے ان بچوں کی تصویر کھینچ کے ٹوئٹر پر موجود اپنے اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کی اور اس کے بعد ان کے ہمراہ فٹبال کھیلنے کیلئے پہنچ گئے۔ اس موقع پر ڈیل سٹین نے ایک ویڈیو بھی بنائی جسے انہوں نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر بھی اپ لوڈ کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی