انٹر ڈسٹرکٹ انڈر17 بوائز ہاکی چیمپیئن شپ کے قواعد وضوابط جاری

انٹر ڈسٹرکٹ انڈر17 بوائز ہاکی چیمپیئن شپ کے قواعد وضوابط جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( سپورٹس رپورٹر)قومی کھیل ہاکی کی بحالی کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام 14اگست سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں ہونیوالی انٹر ڈسٹرکٹ انڈر17 بوائز ہاکی چیمپیئن شپ کے قواعد وضوابط جاری کردیئے گئے ہیں، جس کے تحت چیمپیئن شپ ہاکی کے قوانین کے مطابق منعقد کی جائے گی، ہر ضلع کی ٹیم 16کھلاڑیوں اور دو آفیشلز پر مشتمل ہوگی، چیمپیئن شپ میں شرکت کرنیوالے ہر کھلاڑی کی عمر 17سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہیئے، ثبوت کیلئے کھلاڑی کو میٹرک کی سند یا نادرا کا ب فارم پیش کرنا ہوگا، ہر ضلع کی ٹیم کا انتخاب غیر جانبدار سلیکشن کمیٹی انٹر تحصیل ٹرائلز کے ذریعے کریگی، ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر اور تحصیل سپورٹس افسر اپنی ضلعی ٹیم کے مینجر ہوں گے۔ چیمپیئن شپ میں کسی محکمے کا کوئی کھلاڑی حصہ نہیں لے سکے گا۔ سپورٹس بورڈ پنجاب چیمپیئن شپ میں شرکت کرنیوالی 36اضلاع کی ٹیموں کو عالمی معیار کی سہولتیں فراہم کرے گا، سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالی ٹیم کو ڈیڑھ لاکھ، دوسری پوزیشن کو ایک لاکھ، تیسری اور چوتھی پوزیشن پر آنے والی ٹیموں کو بالترتیب 75اور50ہزار روپے دیئے جائیں گے۔