فینا ورلڈچمپئن شپ : پاکستانی سوئمرز کی ٹیم 28جولائی کو کازان روانہ ہوگی
لاہور(آن لائن) پاکستان سوئمنگ فیڈریشن نے16ویں فینا ورلڈ چمپئن شپ 2015 میں اپنی قومی سوئمنگ ٹیم بھیجنے کا اعلان کردیا۔ یہ چمپئن شپ روس کے شہر کلاڈان میں یکم سے9اگست تک منعقد ہوگا۔ اس چمپئن شپ میں کوالیفائی کرنیوالی ٹیم2016 ریواولمپکس میں شرکت کی اہل ہوگی۔پاکستان سوئمنگ فیڈریشن کی سلیکشن کمیٹی نے فینا ورلڈ چمپئن شپ میں شرکت کرنیوالے سوئمرز میں2خواتین اور2مرد سوئمرز کو منتخب کیا ہے جن میں سے لی آناسوان اور مس انم بانڈے جبکہ مردوں میں محمد سعید امین اور حارث بانڈے شامل ہیں۔ ان کے ہمراہ مسز یاسمین احمد سیکرٹری پی ڈبلیو ایس اے جائینگی۔ سوئمنگ ٹیم28جولائی کو کازان(روس) روانہ ہونگی۔ اس موقعہ پر فینا اور اے اے اایس ایف کی سالانہ کانگرس میٹنگ میں مسز وینا مسعود سیکرٹری جنرل پاکستان سوئمنگ فیڈریشن پاکستان کی نمائندگی کرینگی۔ اس کے علاوہ فینا جونیئر سوئمنگ چمپئن شپ 25سے30اگست تک سنگاپور میں ہوگی۔ اس میں اولمپکس 2016 کو الیفائی راؤنڈ بھی شامل ہے اس میں شرکت کیلئے مس ایمل احمد ‘ عائشہ انجینئر‘ اریبہ شیخ‘ محمد سعد اور کاوس بہرام آغا کو منتخب کیا گیا ہے جبکہ ٹیم آفیشلز میں مسز مارخ ‘ اعجاز ملک‘ سیکرٹری سندھ ویمن سوئمنگ ایسوسی ایشن ٹیم کے ہمراہ ہونگی اور ٹیم23اگست کو ایونٹ میں حصہ لینے کیلئے سنگا پور روانہ ہوگی۔