نیٹ ویسٹ ٹی 20 بلاسٹ، یارکشائر نے واروکشائر کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

نیٹ ویسٹ ٹی 20 بلاسٹ، یارکشائر نے واروکشائر کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لیڈز(اے پی پی)نیٹ ویسٹ ٹی 20 بلاسٹ، یارکشائر کاؤنٹی نے واروکشائر کو بآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ایلیکس لیز 63 اور جیک لیننگ 60 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ تفصیلات کے مطابق ہیڈنگلے، لیڈز میں کھیلے گئے نارتھ گروپ کے میچ میں واروکشائر کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18.4 اوورز میں 145 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ لاری ایونز 25 اور عتیق جاوید 22 اور رکی کلارک 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ول روہوڈز نے تین جبکہ رچ پیرا، بین کوڈ اور میتھیو فشر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں یارکشائر نے ہدف 19.3 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
کپتان ایلیکس لیز 63 اور جیک لیننگ 60 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ لینگ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔